ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’سلیم مشین‘جوکووچ کی نگاہ چوتھے ومبلڈن خطاب پرمرکوز 

’سلیم مشین‘جوکووچ کی نگاہ چوتھے ومبلڈن خطاب پرمرکوز 

Mon, 27 Jun 2016 12:03:29    S.O. News Service

لندن، 26؍جون(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )فرنچ اوپن خطاب جیت کر راحت محسوس کر رہے نوواک جوکووچ کی نگاہیں اب یہاں مسلسل تیسرا ومبلڈن خطاب جیتنے کے ساتھ 47سال میں کیلنڈر گرینڈسلیم حاصل کرنے والا پہلا کھلاڑی بننے پر لگی ہوں گی۔دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی جوکووچ نے 2011، 2014اور 2015میں ومبلڈن ٹرافی اپنے نام کی ہے اور اس 29سالہ اسٹارکھلاڑی کو روکنا مشکل ہی ہے۔پیرس میں اینڈی مرے پر جیت سے جوکووچ اپنا 12واں بڑا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جس سے وہ رافیل نڈال سے 2 اور راجر فیڈر کے ریکارڈ 17خطاب سے پانچ ٹرافی پیچھے ہیں، لیکن نڈال کلائی کی چوٹ کی وجہ سے اس سال کے ومبلڈن میں نہیں کھیل پائیں گے جبکہ سات بار کے آل انگلینڈ کلب چمپئن فیڈرر 4 سال میں کوئی بھی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیت سکے ہیں۔دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی مرے 2013میں ومبلڈن چمپئن بنے تھے، جس سے وہ جوکووچ کے لیے واحد سخت حریف ہوں گے۔اس برطانوی اسٹار کھلاڑی کا جوکووچ کے خلاف کیریئر ریکارڈ 10 -24ہے۔سربیا ئی کھلاڑی جوکووچ نے مرے کے خلاف گزشتہ 15مقابلوں میں سے 13میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ تین سال پہلے ومبلڈن کے فائنل میں شکست کھانے کے بعد گرینڈسلیم کے مقابلے میں ان کے ہاتھوں شکست نہیں کھائی ہے ۔جوکووچ کے پاس ابھی چاروں بڑے خطاب ہیں اور وہ 1969میں راڈ لاویر کے بعد کیلنڈر گرینڈسلیم پورا کرنے والا پہلا کھلاڑی بننے کاہدف بنائے ہیں۔یہ کامیابی کھیل کی تاریخ میں صرف تین بار ہی ہی حاصل کی گئی ہے۔


Share: